تازہ تر ین

بھارتی بلے بازکینگروزکے سامنے ڈٹ گئے

کولمبو (اے پی پی) آسٹریلیا کی ٹیم بنگلور ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری کے ساتھ 276 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، میتھیو ویڈ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، روندرا جدیجا نے 6 وکٹیں حاصل کیں، بھارت نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لئے اور اسے 126 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، چیتشوار پجارا 79 اور اجنکیا راہانے 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جوش ہیزلوڈ نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بنگلور ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 237 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو میتھیو ویڈ 25 اور مچل سٹارک 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، سٹارک آسٹریلیا کے ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے ۔جو 26 رنز بناکر ایشون کا شکار بنے، روندرا جدیجا نے میتھیو ویڈ کو 40 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا۔ نیتھن لائن صفر اور جوش ہیزلووڈ ایک رن بناکر جدیجا کا نشانہ بنے، اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم 87 رنز کی برتری کے ساتھ 276 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، روندرا جدیجا نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، ایشون نے دو جبکہ ایشانت شرما اور امیش یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں بھارت نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لئے اور اسے 126 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، لوکیش راہول 51 ، مکنڈ 16، ویرات کوہلی 15 اور روندرا جدیجا دو رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، چیتشوار پجارا 79 اور اجنکیا راہانے 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جوش ہیزلوڈ نے تین اور سٹیو اوکیف نے ایک وکٹ حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv