لاہور (نیوزایجنسیاں) امارات ائیرلائن نے ٹی 20 ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز بھی حصہ لے رہی ہیں۔یہ ٹورنامنٹ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں 23 اور 24 مارچ کو کھیلا جائےگا۔ اس ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، ایندرے رسل، ڈیرن سیمی، جوناتھن ٹروٹ، جیمی اینڈرسن، برینڈن میکالم اور این بیل سمیت دنیا بھر سے نامور کرکٹ شریک ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں پی ایس ایل سیزن 2 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی، لاہور قلندرز کے علاوہ 2015ءمیں ٹی 20 بلاسٹ جیتنے والی لنکاشائر لائٹننگ، ایم سی سی ایمرجنگ الیون اور 2016ءمیں آر ایل کپ جیتنے والی برمنگھم بیئرز شرکت کر رہی ہیں۔