تازہ تر ین

کرکٹ کی واپسی اچھی خبر،انشاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو گا،

لاہور (صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کا انعقاد پاکستان میں کرانے کے حوالے سے جہاں پورا پاکستان خوش ہے وہیں غیرملکی کھلاڑی بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔برطانوی سپنر معین علی نے بھی لاہور میں فائنل کے انعقاد پر مبارکباد کا پیغام جاری کر دیا ہے۔ معین علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹویٹر“ پر جاری پیغام میں کہا کہ فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آ رہی ہے اور یہ بہت ہی زبردست خبر ہے۔ امید کرتا ہوں کہ سب کچھ ٹھیک رہے گا۔ انشاءاللہ۔“ معین علی کی جانب سے اس پیغام کے جاری ہونے پر سوشل میڈیا صارفین ان کے مشکور نظر آ رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv