تازہ تر ین

شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے نیوزی لینڈ کی مساجد میں جمعہ کے نمازیوں پر حملے کو گھناﺅنا جرم قرار دے دیا

ریاض(ویب ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے نیوزی لینڈ کی مساجد میں جمعہ کے نمازیوں پر حملے کو گھناﺅنا جرم قرار دیتے ہوئے دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے تعزیت ،نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل اور عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔شاہ سلمان نے نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل پیٹسی ریڈی کے نام پیغام میں کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشتگردانہ حملے کی اطلاع سن کر دکھ ہوا۔ ہم اس گھناﺅنے مجرمانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ آپ ، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور نیوزی لینڈ کے عوام سے سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی طرف سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔شاہ سلمان نے کہا کہ اس دہشتگردانہ حملے سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب اپنے دوست ملک نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ دہشتگردانہ حملہ تمام مذاہب ، روایات اور بین الاقوامی دستاویزات کی رو سے قابل مذمت ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں پر اپنا فضل و کرم اور زخمیوں کو فوری شفا سے نوازے۔ ولی عہد نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا۔ اس سے قبل سعودی فتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں جمعہ کی نماز کے دوران فائرنگ کی سخت الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سعودی عرب ہر طرح کی دہشتگردی وہ کوئی بھی کرے اسکا مخالف ہے۔دہشتگردی کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی دیس۔ سعودی عرب تما م مذاہب کے احترام کو ضروری سمجھتا ہے۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسی طرح کے جذبات نیوزی لینڈ کی حکومت اور دوست عوام کیلئے بھی پیش کئے زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv