تازہ تر ین

کالے علم کیلئے بھتیجا قربان

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) کالا علم سیکھنے کے شوقین چچا نے موکل قابو کرنے کیلئے آٹھ سالہ بھتیجے کی جان لی، چھ روز بعد بچے کی لاش چچا کی نشاندہی پر نواحی گاﺅں گوندلانوالہ سے بر آمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ ڈوبن پورہ کا رہائشی فضل الرحمن کا آٹھ سالہ بیٹا قربان علی گھر سے مغرب کی نماز پڑھنے کیلئے گیا جس کے بعد اس کا کچھ پتا نہیں چلا۔پولیس نے شک ہونے پر بچے کے حقیقی چچاسلمان اشرف کو حراست میں لیا تو اس نے بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اینٹیں مار کر بچے کو قتل کیا ہے اور اس کی لاش کو نواحی گاﺅں گوندلانوالہ میں دفنا دیا۔بعدازاں ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بچے کی لاش بر آمد کر لی۔ بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔اہلخانہ بچے کی لاش دیکھ کر زاروقطار روتے رہے ۔مقتول بچے کے والد فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو میرے چھوٹے بھائی نے قتل کیا ہے مجھے پولیس سے انصاف کی امید ہے ۔میرا بھائی کالا علم سیکھ رہا تھا، بعض اوقات وہ بہت غلط باتیں بھی کر تا تھا۔ اہل محلہ نے کہا کہ کالے علم کی وجہ سے ملزم کی سرگرمیاں مشکوک سی رہتی تھیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ اس حد تک چلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv