تازہ تر ین

کترینہ زخمی حالت میں عالیہ کی ”گلی بوائے‘ ‘دیکھنے پہنچ گئیں

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود فلم ’گلی بوائے‘ دیکھنے پہنچ گئیں۔اداکارہ کی چھڑی پکڑ کر چلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ حال ہی میںرنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ کی سکریننگ ہوئی جس میں علی عباس ظفر، انیل کپور، زائد خان،نیہا دھوپیا، انگد بیدی، آدیتی راو¿ ‘ زویا اختر نے شرکت کی۔ اس موقع پرعالیہ بھٹ کی بہترین دوست کترینہ کیف بھی زخمی ہونے کے باوجود اپنی دوست کی فلم دیکھنے پہنچیں۔ سوشل میڈیا پراداکارہ کترینہ کیف کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں ۔ یاد رہے فلم نے دو روز میں 32 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے اور ناقدین کا کہنا ہے فلم اسی ہفتے سو کروڑ کلب میں داخل ہو جاگے گی۔جن میں وہ چھڑی پکڑ کرچل رہی ہیں، تاہم زخمی ہونے کے باوجود وہ عالیہ بھٹ کوسپورٹ کرنے فلم کی سکریننگ پر پہنچیں اورفلم دیکھی۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اورشاید فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی خود کو زخمی کروابیٹھی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv