تازہ تر ین

افغان جنگ خاتمہ کیلئے ، قطر میں امریکہ ، طالبان مذاکرات شروع

دوحہ‘ اسلام آباد (این این آئی‘مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان اور امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے درمیان امن مذاکرات ہفتوں کے تعطل کے بعد پیر کو دوبارہ شروع ہوگئے ہیں ۔ طالبان کے ایک مختصر بیان میں کہاگیا کہ امریکہ کی جانب سے اس ایجنڈے جس میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کی واپسی اور افغانستان سے مستقبل میں کسی کو خطرہ نہ ہونے کی یقین دہانی پر متفق ہونے کے بعد مذاکرات شروع ہوئے اور پیر کو امریکی نمائندوں نے دو حہ میں طالبان کے سیاسی نمائندوں سے ملاقات کی جو (آج) منگل کو بھی جاری رہے گی ۔یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے نو اور دس جنوری کو قطر میں پہلے سے طے شدہ مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے تھے ۔بعد میں پاکستان نے ان مذاکرات کو دوبار شروع کر انے کی کوششیں کی تھیں اور طالبان کو خلیل زاد سے پاکستان میں مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی تاہم طالبان نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھااور قطر کے دفتر کے ذریعے مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔ پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد زلمے خلیل زاد اتوار کوقطر پہنچ گئے تھے اور پیر کو طالبان اور خلیل زاد کے درمیان دس بجے مذاکرات شروع ہوئے جو دوپہر تک جاری رہے ۔اس سے پہلے طالبان اور امریکہ کے درمیان سترہ اور اٹھارہ دسمبر 2018ءکو متحدہ عرب امارات میں ہوئے تھے جس میں پاکستان ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی ۔”این این آئی “کو معلوم ہواہے کہ قطر میں پیر کو شروع ہونے والے مذاکرالت میں پاکستان نے اہم کر دار ادا کیا ہے ۔پاکستانی رہنماﺅں نے زلمے خلیل زاد کو اس بات پر راضی کیا کہ وہ طالبان کےساتھ قطر میں مذاکرات بحال کریں تاکہ تعطل کا تاثر دور ہو جائے۔افغانستان میں 17سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں کیلئے امریکی حکام نے طالبان سے قطر میں ملاقات کی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے پر مذاکرات کیلئے انہوں نے امریکی حکام سے ملاقات کی۔ جس میں مختلف امور پر بات کی گئی۔ امریکہ کی جانب سے طالبان کے اس دعوے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا جہاں دونوں فریقین نے اس سے قبل آخری مرتبہ گزشتہ سال دسمبر میں ملاقات کی تھی۔ طالبان ترجمان ذؓبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے خاتمے اور مستقبل میں اسے کشی اور ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کا ایجنڈا تسلیم کئے جانے کے بعد امریکی نمائندوں سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv