تازہ تر ین

سابق ویمن کرکٹر شرمین خان لاہور میں انتقال کرگئیں

لاہور(آئی این پی) سابق قومی ویمن کرکٹرشرمین خان 48 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔ شرمین خان لاہور میں نمونیہ کی وجہ سے انتقال کرگئیں ۔ سابق کھلاڑی شرمین خان نے پاکستان میں ویمن کرکٹ متعارف کرانے میں اہم کردار اداکیا، اڑتالیس سالہ شرمین خان نے 28میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اہلخانہ کے مطابق شرمین خان کی تدفین دوپہرکولاہورمیں ہوگی۔کرکٹر شرمین کے والد نے ویمن کرکٹ کو 90کی دہائی میں بہت سپورٹ کیاتھا۔ قومی ویمن کرکٹرز نے شرمین خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv