تازہ تر ین

وائس آف امریکا کا پاکستان سے اپنی بلاک ویب سائٹس بحال کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )بین الاقوامی نیوز ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی بلاک کی جانے والی اردو اور پشتو ویب سائٹس کو بحال کرے۔وائس آف امریکا کی ڈائریکٹر امینڈا بینیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’پریس کی آزادی کے مفاد میں وائس آف امریکا ہمارے مواد بلاک کرنے کے ذمہ داردوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر ان رکاوٹس کو دور کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی کوئی بھی کوشش خطے میں موجود اردو اور پشتو بولنے والوں کو ایک قابل اعتماد نیوز ذرائع تک رسائی سے محروم کرنا ہے۔امینڈا بینیٹ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے آغاز میں وی او اے کی اردو ویب سائٹ کو جزوی یا مکمل طور پر بلاک کردیا گیا جبکہ اکتوبر کے آخر سے پشتو زبان میں سروس فراہم کرنے والی وی او اے دیوا کی ویب سائٹ بلاک ہے۔تاہم حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں غیر قانونی طریقے سے ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔قبل ازیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وی او اے کو بتایا تھا کہ غلط اور متعصب رپورٹنگ‘ کی وجہ سے ویب سائٹس بلاک ہوئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv