تازہ تر ین

این آر او نہیں مانگا تو شور کس بات کا ہے: افتخار چودھری ، اقلیتوں کیساتھ سلوک بہتر ، نامناسب واقعات پر الزام نہیں لگایا جا سکتاجو لوگ چور ڈاکو نہیں انہیں چور ڈاکو کے الفاظ کہنے پر کیا تکلیف ہے:جنرل (ر) طلعت مسعود کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماءانجینئر افتخار چوہدری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی رکن ایوان میں کہتا ہے چوروں ڈاکوﺅں کو ڈی چوک پر الٹا لٹکا دیں گے تو جو لوگ سمجھتے ہیں وہ چور ڈاکو نہیں تو انہیں کیا تکلیف ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے این آر او نہیں مانگا تو شور کیوں مچا رہے ہیں۔ پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ کرپشن ہے اور تحریک انصاف کے منشور میں کرپشن کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا بطور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بہترین کارکردگی کے حامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رومینا خورشید عالم نے کہا ہے کہ مراد سعید صرف اچھی تقریروں کی وجہ سے سیاست میں آئے۔ وہ بتائیں ان سے کون این آر او مانگ رہا ہے نام بھی تو سامنے لائیں ۔جب ثابت کرنے کو کچھ نہیں تو این آر او کا الزام لگا رہے ہیں۔بتایا جائے صرف ہمارا احتساب کیوں ہو رہا ہے جبکہ تحریک انصاف کے تمام وزراءانجوائے کر رہے ہیں یہ احتساب نہیںسیاسی انتقام ہے۔ سینئر تجزیہ کار جنرل (ر) طلعت مسعودنے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ برتاﺅ بہت بہتر ہے بعض نامناسب واقعات سے پاکستان پر الزام نہیں لگایا جا سکتا دراصل امریکہ پاکستان کو دباﺅ میں رکھنے کے لئے اس قسم کے الزامات لگاتا رہتا ہے لیکن مصلحت کے تحت امریکہ نے پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکال دیا۔سکھوں کے ساتھ پاکستان نے جو تعاون کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے پاکستان اقلتیوں سے مثبت رویہ رکھتا ہے۔بھارت کی نسبت پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک بہت بہتر ہے۔اس میں شک نہیں عمران خان کی پالیسیاں درست ہیں۔حکومت کی کوشش ہے اقلیتوں کو ان کے بھرپور حقوق ملیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv