تازہ تر ین

فلم ”دی لیجنڈآفمولاجٹ “چین میں بھی ریلیز ہوگی

لاہور(شوبزڈیسک)ہدایتکاربلال لاشاری نے اپنی زیرتکمیل فلم ”دی لیجنڈآف مولاجٹ “کی چین میں نمائش کامعاہدہ کرلیا۔واضح رہے کہ فلم کی نمائش عیدالفطرکے موقع پرکی جائیگی۔مذکورہ فلم کی نمائش پاکستان کے علاوہ 20سے زائد ممالک میں ہوگی۔بلال لاشاری کی یہ میگا بجٹ فلم ہے اس فلم کا نام پہلے” مولا جٹ ٹو “لیا جا رہا تھا لیکن فلم کے حقوق محمد سرور بھٹی کے پاس تھے اس لئے معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے فلم کا نام ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ “ رکھا گیا۔ اس فلم کی شوٹنگ لاہور کے شاہی قلعہ میں بھی میڈیا کی آنکھوں سے اوجھل ہوتی رہی ہے ۔ فلم میں ماورا خان اور فواد خان جبکہ حمزہ علی عباسی اور عمائمہ ملک بھی کام کر رہے ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ فواد خان مولا جٹ اور ماہرہ خان مکھو جٹی کا جبکہ حمزہ علی عباسی نوری نت کا اور عمائمہ ملک ان کی بہن دارو نتنی کے کردار میں نظر آئیں گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv