تازہ تر ین

شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ سب جیل قرار دے دی گئی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کوسب جیل قرار دیا، شہباز شریف قومی اسمبلی سیشن کے دوران منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اسلام آباد منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، انہیں آج اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، شہباز شریف کو موسم کی خرابی کے باعث پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں بذریعہ روڈ اسلام آباد منتقل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv