تازہ تر ین

ایچ بی ایل نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

کراچی (اے پی پی) حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) نے قائد اعظم کرکٹ ٹرافی 2018-19ءکا ٹائٹل جیت لیا، ایچ بی ایل اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے درمیان فائنل میچ ڈرا ہوا تاہم پہلی اننگز میں برتری کی بدولت ایچ بی ایل کی ٹیم فاتح قرار پائیں، عمر اکمل کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہفتہ کو کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ کے پانچویں اور آخری روز ایس این جی پی ایل نے 336 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو عمران خالد 41 اور مصباح الحق 14 رنز پر کھیل رہے تھے، ایس این جی پی ایل نے 430 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے ایچ بی ایل کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 263 رنز کا ہدف دیا، عمران خالد 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، مصباح الحق 44 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، عبدالرحمان نے 4، عمر گل، خرم شہزاد اور آغا سلمان نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں ایچ بی ایل نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 183 رنز بنا لئے تھے، دن ختم ہونے کی وجہ سے میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، ایچ بی ایل کو پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا، عمر اکمل 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، بلاول بھٹی نے 3، افتخار احمد نے 2 اور اسد علی نے ایک وکٹ لی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv