تازہ تر ین

ون ڈے کےلئے قومی ٹیم کومربوط پلان بناناہوگا،محسن

کراچی (یواین پی) پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو ون ڈے فارمیٹ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہو گا۔ گزشتہ روز انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں کافی فرق ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں بیس اوورز تک بیٹنگ کرنی ہوتی ہے جبکہ ون ڈے میں پچاس اوورز ہوتے ہیں۔ اس حساب سے گرین شرٹس کو گیم پلان بنانا چاہئے۔ لوگوں نے مذاق کرنا شروع کر دیا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کو دو بار بیٹنگ دی جائے۔ اس صورتحال میں بیٹسمینوں کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتان کی مدد کرنے کیلئے ہیڈ کوچ ہوتا ہے کیونکہ سرفراز احمد فیلڈ پر سب سے مشکل کام کرتے ہیں جو وکٹ کیپنگ کا شعبہ ہے۔ ایسے میں ان کے ذہن میں سب چیزیں نہیں رہ سکتیں اور کوچز کو ایسی صورتحال میں گیم پلان پر عمل کرانے کیلئے اپنا کردار نبھانا چاہئے۔ سابق اوپنر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بہت با صلاحیت بالر ہیں اور اختتامی اوورز میں وہ کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔محسن خان کا کہنا تھا کہ شاداب خان اچھے آل راو¿نڈر ہیں تاہم انہیں درست انداز میں استعمال کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل جو اٹھارہ میچز ہیں۔

ان میں اگر پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تو کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا۔ اس وقت قومی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہے جبکہ عالمی کپ انگلینڈ میں ہو گا لہٰذا ون ڈے کیلئے کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس اچھی کرنا ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv