تازہ تر ین

لیڈی گاگا کی کرسٹیئن کرنیو سے منگنی 5 کروڑ کی انگوٹھی پہنا دی

لاس اینجلس (شوبزڈیسک)لاس اینجلس کی عظیم پاپ موسیقارہ لیڈی گاگا نے ہالی وڈ ایجنٹ کرسٹیئن کرنیو کے ساتھ منگنی کی تصدیق کرکے تمام افواہوں کا رخ موڑ دیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کرسٹیئن کرنیو نے لیڈی گاگا کو تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کی انگھوٹی منگنی کے لیے پیش کی۔رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں جاری 25 وی سالانہ تقریب میں 34 سالہ لیڈی گاگا نے خطاب کرتے ہوئے اپنے منگیتر کرسٹیئن کرنیو کا شکریہ ادا کیا۔
تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کرسٹیئن کرنیو نے امریکی پاپ گلوکارہ کو کب اور کہاں شادی کی پیش کش کی تھی۔لیڈی گاگا تقریب میں آئیں تو ان کے بائیں میں انتہائی قیمتی انگھوٹی جگمگا رہی تھی۔انگھوٹی کے بارے میں ڈبلیو پی ڈائمنڈ کے صدر اینڈریو براو¿ن نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ جو انگھوٹی لیڈی گاگا پہن کر آئیں تھیں وہ تقریباً 5 کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی تھی کیونکہ اس میں گلابی نگینہ تھا۔لیڈی گاگا اور کرسٹیئن کرنیو کے مابین تعلقات کی خبریں نومبر 2017 میں گردش کرنے لگی تھی۔اس حوالے سے کہا گیا کہ اگر لیڈی گا گا اور کرسٹیئن کی منگنی کی خبریں درست ہیں تو انہوں نے یقیناً موسم سرما میں خاموشی سے منگنی کی۔لیڈی گاگا کی جانب سے ازخود انکشاف کے بعد افواہوں کا سلسلہ تھم گیا ہے اور سوشل میڈیا اور ان کے مداحوں کی جانب سے سوالات کا معاملہ بھی رک گیا۔نیویارک میں 28 جنوری کو منقد 60 ویں گرامی ایوارڈ کی تقریب میں لیڈی گاگا اپنے منگیر کرسٹیئن کرنیو کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ہیں۔۔()#/s#



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv