تازہ تر ین

جنرل باجوہ سے قطر ی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی ملاقات ،اہم امور پر گفتگو

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قطر کے نائب وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان اور قطری وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطری وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہےگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv