تازہ تر ین
rape

ڈاکٹر مریض کیساتھ آنیوالی خاتون کو نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کرتا رہا ، ” خبریں ہیلپ لائن “میں انکشاف

لاہور (مہران اجمل خان سے) خبریں کی خبر پر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی صورت میں موجود کالی بھیڑوں کے چہرے بے نقاب ہونے لگے، جنرل ہسپتال شعبہ نےورولوجی کے ڈاکٹر نے مرےض کے ساتھ آنے والی خاتون اٹےنڈنٹ کو علاج کے بہانے نشہ آور انجکشن لگا لگاکر زےادتی کا نشانہ بنا ڈالا، احتجاج کرنے پر شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے مزید کئی ماہ تک عزت تار تار کی، حمل کا علم ہوتے ہی مقدس پیشے سے وابستہ ڈاکٹر نے انجکشن لگا کر حمل ضائع کر دیا، ڈاکٹر نے نکاح کررکھا ہے لیکن اب منحرف ہوگیا ہے، متاثرہ خاتون کا متعلقہ تھانہ فیکٹری ایریا میں ڈاکٹر کے خلاف درخواست دائر کرنے کا انکشاف۔ بتایا گیا ہے کہ 2روز قبل “روز نامہ خبریں ” میں ایک عوامی سروے شائع کیا گیا جس میں شہریوں کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کے متعلق آواز بلند کی تھی جو ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ آنیوالی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں اور خبریں عوام کی آواز بنا۔ خبریں میں شائع ہونے والی خبر بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئی جس کے بعد گذشتہ روز نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ہسپتال ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اےک خاتون شازےہ بی بی نے متعلقہ پولےس اسٹےشن مےں درخواست دی تھی کہ جنرل ہسپتال مےں اےک سال قبل ان کا مرےض ای اےن ٹی وارڈ مےں داخل تھا تو وہ اس کی اٹےنڈنٹ تھی ڈاکٹر اختر علی جو کہ نےورولوجی وارڈ مےں ڈےوٹی سر انجام دےتا ہے خاتون اٹےنڈنٹ کے پےچھے ای اےن ٹی وارڈ مےں آےا اور مرےض کے بارے مےں درےافت کرنا شروع کر دےا اور اس کا موبائل نمبر لے کر چلا گےا اور مےسج پر بات چےت شروع کردی جس کے کچھ روز بعد ڈاکٹر اختر علی نے اسے سیاسی جلسے مےں جانے پر اصرار کےا جس پر وہ راضی ہو گئی اور اس کے ساتھ چلی گئی ۔ جلسے سے واپسی پر اس معدے مےں درد ہوا تو اس نے ڈاکٹر اختر علی کو گھر چھوڑنے کو کہا تو اس نے بہلا پھسلا کر اسے اپنے پرائےوےٹ کلےنک مےں لے گےا وہاں لے جا کر اےک انجےکشن لگاےا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی جس کے بعد وہ اسے زےادتی کا نشانہ بناتا رہا اور جب اسے ہوش آےا تو وہ ڈاکٹر اختر علی کے گھر مےں موجود تھی۔ زرائع کے مطابق شازےہ بی بی جنرل ہسپتال مےں اپنی دادرسی کےلئے چکر لگا کر تھک گئی مگر اسے انصاف نہ مل سکا زرائع نے ےہ بھی بتاےا کہ ڈاکٹر اختر علی کے محکمہ صحت مےں اعلیٰ افسران کے ساتھ اثر رسوخ ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی عمل مےں نہےں لائی جا رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv