تازہ تر ین

فرحان سعید کی ’کراچی سے لاہور 3‘ کے ساتھ فلموں میں انٹری؟

کراچی (ویب ڈیسک)پہلے گلوکاری، پھر ٹی وی پر اداکاری اور اب قیاس آرائیاں ہیں کہ فرحان سعید فلموں میں بھی انٹری دینے والے ہیں۔سوشل میڈیا پر فلم ’کراچی سے لاہور 3‘ ٹیم کی چند تصاویر وائرل ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحان سعید بھی ٹیم کے ساتھ اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔ان تصاویر کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فرحان سعید فلمساز وجاہت رو¿ف کی نئی فلم ’کراچی سے لاہور 3‘ میں ڈیبیو دینے جارہے ہیں۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم میں احمد علی اکبر کے بجائے فرحان سعید جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائشہ عمر، اسد صدیقی، زارا نور عباس اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر فرحان سعید کی جوڑی دار ہوں گی۔فلم ‘کراچی سے لاہور 3’ گزشتہ دونوں سیکوئلز کی طرح کامیڈی اور رومانوی ہوگی، جس کا اسکرپٹ اس مرتبہ بھی یاسر حسین نے لکھا ہے، جو فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے۔رپورٹس کے مطابق فلم کے اسکرپٹ کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں جب کہ عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv