تازہ تر ین

ضمنی الیکشن پہلی بارشفاف ، عمران کا اعتراف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ضمنی الیکشن میں کسی سطح پر مداخلت نہیں کی ہے، ضمنی الیکشن میں تمام جماعتوں کیلئے یکساں مواقع موجود تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہو اہے، جس میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ہے، وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ضمنی الیکشن میں بعض نشستیں اندرونی اختلافات کے باعث بارے ہیں، وزراءنے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، حکومت نے ضمنی الیکشن سے قبل ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں تمام جماعتوں کیلئے یکساں مواقع موجود تھے، حکومت نے ضمنی الیکشن میں کسی سطح پر مداخلت نہیں کی ہے، اپنی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز کرنی ہے، ہمیں اپنی خامیوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ مشاورتی اجلاس میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگر امور زیر غور آئے شرکا نے اتفاق کیا کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے غیر جانب دارانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنادیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع موجود تھے، الیکشن میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے کوئی مداخلت نہیں کی اور پہلی بار کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب کا انعقاد ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کےلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، چین سے تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پیر کو چینی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی وزیراعظم آفس آمد ہوئی، وزیراعظم عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔پانچ رکنی چینی وفد میں کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداران اور چینی سفارتخانے کے حکام شامل تھے، ملاقات میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک کا باہمی روابط مزید مستحکم اور فعال بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین سے تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، غربت کے خاتمے کےلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ چینی وفد نے کہا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں تحریک انصاف کی فتح بڑی کامیابی ہے‘ وزیراعظم سے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضمنی انتخابات کے نتائج اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں تحریک انصاف کی فتح بڑی کامیابی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv