تازہ تر ین

”ٹھگز آف ہندوستان“ 8 نومبر کو پاکستانی سینماﺅں میں سجے گی

لاہور(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ” ٹھگز آف ہندوستان“ کے پاکستان میں نمائشی حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرلئے ۔یش راج کے بینر تلے بننے والی میگا بجٹ تاریخی فلم میں بگ بی امیتانھ بچن ، قطرینہ کیف اورفاطمہ ثنا شیخ نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں ۔بھارتی فلمی صنعت کی سال2018ءکی سب سے بڑی فلم ” ٹھگز آف ہندوستان “ آئندہ ماہ 8 نومبر کو دنیا بھر میں سنیماﺅں کی زینت بن رہی ہے ۔ فلم کی خاص بات بالی وڈ کے میگا اسٹارز امیتابھ بچن اور عامر خان کی ایک ساتھ موجودگی ہے جو اپنے طویل کیرئیر میں پہلی بار اکٹھے پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔ ڈائریکٹر وجے کرشناکی ڈائریکشن میں بنائی گئی فلم پروڈکشن لاگت کے لحاظ سے بالی وڈ کی سب سے مہنگی فلم ہے ۔
جس کی زیادہ تر عکسبندی مالٹا کے خوبصورت ساحلوں پر خاص طور پر تیار کئے گئے دیو ہیکل بحری جہازوں پر کی گئی ہے فلم میں امیتابھ بچن نے ٹھگز کے کمانڈر خدا بخش آزادکا کردار ادا کیا ہے جبکہ عامر خان نے چالاک فرنگی ملاح کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ قطرینہ کیف نے ثریا نامی رقاصہ جبکہ فاطمہ ثنا شیخ نے تیر انداز لڑاکا ٹھگ لڑکی ظفیرہ کا کردار ادا کیا ہے ۔ فلم کے پروموز اور ٹریلرز کو کروڑوں افراد سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں جبکہ فلم کی تشہیری مہم دنیا کے کئی ممالک میں زوروں شوروں سے جاری ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ” ٹھگز آف ہندوستان “عامر خان کی پچھلی فلموں کی روایت پر باکس آفس بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv