تازہ تر ین

جے یو آئی کے رہنما رکنیت سازی مہم میں لڑ پڑے

بٹ خیلہ: بٹ خیلہ میں جمعیت علما اسلام کی رکنیت سازی مہم کے افتتاح کے دوران قائدین آپس میں لڑ پڑے۔جمعیت علمائے اسلام کے ملک گیر رکنیت سازی مہم کیلئے اجلاس کے دوران جے یو آئی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا جاوید ، تحصیل جنرل سیکرٹری لطف الرحمان اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے پہنچ گئے اور کچھ لمحہ کھڑے ہونے کے بعد جب مفتی کفایت اللہ نے انہیں بیٹھنے کیلئے کہا کہ توان پر حملہ آور ہوگئے اور انہیں صوفہ پر گراکر لاتوں اور گھونسوں کی بارش شروع کردی۔اس موقع پر دیگر کارکنوں نے مولانا جاوید اور ان کے ساتھیوں پر بھی مکوں اور لاتوں سے وار کئے تاہم کارکنوں نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv