تازہ تر ین

بھارت کے خلاف میچ کا الگ دباؤ ہوتا ہے: فخر زمان

لاہور(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ کا الگ دباو¿ ہوتا ہے۔ فخر زمان نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ پاک بھارت میچ میں دباو¿ نہیں ہوگا کیونکہ بھارت کے خلاف میچ کا الگ دباو¿ ہوتا ہے، میچ میں بھارت کے بولرز پر بھی بہت دباو¿ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ورلڈ کلاس سائیڈ ہے اور کوہلی کے نہ ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ محمدحفیظ کے نہ ہونے پر تبصرہ نہیں کرسکتا کیونکہ یہ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے، تبصرے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی کر سکتا ہوں۔ ایشیا کپ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے دبئی میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ ایونٹ میں 19 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراو¿ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv