تازہ تر ین

سیاستدانوں کے بعد عدلیہ کی باری ، ملزم نے بھری عدالت میں جج پر جوتا اچھال دیا

اسلا م آباد (ویب ڈیسک ) جوتا بازی سیاستدانوں کے بعد عدلیہ میں بھی جا پہنچی۔ پاکستان کے موقر قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ملتان میں ملزم نے بھری عدالت کے اندر جج پر جوتا اچھال دیا۔ واقعہ کے بعد فاضل جج اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔ ملتان میں اس وقت افسوسناک صورتحال پیدا ہو گئی جب پیشی پر لائے گئے ملزم اعجاز نے اچانک پاﺅں سے جوتی نکال کر سینئر سول جج زاہد قیوم کی طرف پھینک دی۔ فاضل جج نے ملزم کے فعل پر کمال صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور خاموشی سے اٹھ کرچیمبر میں چلے گئے جبکہ ملزم اعجاز کو واپس بخشی خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv