تازہ تر ین

خلاءکی چیر پھاڑ کی زبردست طاقت، جدید ترین ہتھیار کس ملک میں بن رہا ہے ،جان کر آپ بھی فخر محسوس کریں گے

بیجنگ (ویب ڈیسک) لیزر ٹیکنالوجی کے میدان میں پہلے ہی چین کا کوئی ثانی نہیں لیکن اب اس ملک نے ایک ایسی لیزر ٹیکنالوجی پر بھی کام شروع کر دیا ہے کہ جس کا باقی دنیا نے ابھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔ چینی سائنسدان لیزرٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے اتنی طاقتور لیزرٹیکنالوجی بنارہے ہیں جو خلائ کا سینا چیرنے کی طاقت رکھتی ہوگی اور حتیٰ کہ بلیک ہول یا کسی بڑے ستارے کی سمیولیشن بھی کرسکے گی۔ ویب سائٹ ’انکوئزیٹر‘ کے مطابق چینی ماہرین فزکس ’سپر انٹینس الٹر افاسٹ لیزر فسلٹی (ایس یو ایل ایف)‘ نامی دنیا کی جدید ترین لیبارٹری میں کام کررہے ہیں جہاں پہلے ہی دنیا کی طاقتور ترین روشنی کی لہریں پیدا کی جاچکی ہیں۔ دو سال قبل اسی لیبارٹری میں چینی سائنسدانوں نے 5.3 پیٹاواٹ کی لیزر بیم تیار کی تھی۔ اس لیزر کی ہر لہر ایک سیکنڈ کے ایک کھرب حصے کیلئے قائم رہ سکتی تھی۔ اب یہ سائنسدان اپنا پہلا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ایسی لیزر ٹیکنالوجی تیار کررہے ہیں جو 10پیٹاواٹ طاقت پیدا کرے گی، یعنی یہ اتنی طاقتور ہوگی کہ دنیا کے تمام بجلی گھروں کی طاقت کو اکٹھا کردیا جائے تو اس سے بھی 1000گنا زیادہ طاقتور ہوگی۔ سائنسدان توقع کررہے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔اس تجربے کی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا جس میں ’سٹیشن آف ایکسٹریم لائٹ (ایس ای ایل)‘ نامی لیزر بنائی جائے گی جو 100 پیٹا واٹ طاقت کی حامل ہوگی۔ یہ لیزر ٹیکنالوجی پارٹیکل ایکسلریٹر اور آسٹروفزکس کے شعبوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔ اس کی مدد سے پہلی بار خلائ میں الیکٹرون اور پوزیٹران ذرات پید اکرنے کے تجربات بھی کئے جائیں گے۔ یہ تجربات ایٹمی انشقاق کے الٹ عمل کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روشنی کو مادے میں تبدیل کرنے کا خواب پوراکرسکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv