تازہ تر ین

مدینہ میں زلزلہ کتنے سو سال بعد آیا , خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

ریاض ، اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسعودی عرب کے حکام نے واضح کیا ہے کہ گذشتہ روز مدینہ منورہ میں معمولی شدت کا زلزلہ آیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔سعودی عرب کے قومی زلزلہ مرکز ارضیاتی آتش فشاں اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ھانی زھران نے کہاکہ 16 جنوری2018ءکو مقامی وقت کےمطابق دو بج کر 59 منٹ پر مدینہ منورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹزلر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مدینہ منورہ سے شمال مغرب میں 14کلو میٹر دور تھا۔ڈاکٹر زھران نے بتایا کہ سطح زمین سے یہ زلزلہ سات کلو میٹر اندر ہوا۔ زلزلے کے وقت ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مدینہ منورہ میں زلزلے کی کوئی خبر نہیں آئی۔ نا ہی آنے والے زلزلے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ حضرت عمرکے دور خلافت میں مدینہ منورہ میں آخری بار زلزلہ آیا تھا۔ حضرت عمر زمین پر اپنا درہ لے کر بیٹھے تھے کہ زلزلے کی وجہ سے زمین کانپنے لگ گئی تھی جس پر آپنے اپنا درہ اٹھا کر زمین پر مارتے ہوئے کہا تھا کہ”اے زمین ٹھہر جا، تو کیوں کانپ رہی ہے ، کیا عمر نے تیرے پر انصاف نہیں کیا؟کہا جاتا ہے کہ حضرت عمرکے اس واقعہ کے بعد سے مدینہ منورہ میں کبھی زلزلہ نہیں آیا تاہم اب جبکہ ایسی صورتحال سامنے آئی ہے تو دنیا بھر کے مسلمان اور اسلامی اسکالر اسے ایک عجیب واقعہ قرار دے رہے ہیں جب کہ مدینہ منورہ میں بھی اس حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مسلمانوں کے مذہبی حلقے اسے غیر معمولی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔دے رہے ہیں جب کہ مدینہ منورہ میں بھی اس حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مسلمانوں کے مذہبی حلقے اسے غیر معمولی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv