تازہ تر ین
imran khan

کپتان کے شریف فیملی پر تابڑ توڑ حملے ،،بھید کھول کر رکھ دیئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ہے۔نئی دہلی میں سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ چین طاقتور ملک ہے اور بھارتی سرحدوں پر دباو¿ بڑھا رہا ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں، سرحد پر چین سے خطرات کا سامنا ہے لیکن بھارتی فوج کسی بھی چینی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وقت آگیا ہے کہ وہ اپنی توجہ شمالی سرحد پر مرکوز کرے۔ امریکا کی پاکستان کو دھمکیوں سے متعلق سوال کے جواب میں بھارتی ا?رمی چیف نے کہا کہ بھارت کو دیکھو اور انتظار کرو والی پالیسی اپنانی ہوگی، پاکستان دہشت گردوں کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کرکے پھینک دیتا ہے لیکن بھارتی فوج نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کو بھی تکلیف کا احساس دلایا جاتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ، کیمیائی، حیاتیاتی اور تابکار ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہے، ا?ئندہ جنگ جیتنے کے لیے فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا ہوگا۔جنرل بپن راوت نے بتایا کہ اس سال مقبوضہ کشمیر کے شمالی علاقوں میں آپریشن پر زیادہ توجہ دی جائے گی، 2017 میں بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں زیادہ ا?پریشن کیے اور اس سال شمالی کشمیر کے علاقوں بارہ مولا، پٹن، ہنڈوارہ، کپواڑہ، سوپور، لولاب اور بانڈی پورا میں زیادہ فوجی ا?پریشن کیے جائیں گے۔جنرل بپن راوت نے خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے حوالے سے کہا کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کو چین کے زیر اثر نہیں جانے دے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv