تازہ تر ین

نوازشریف اور وزیراعظم کے درمیان تعلقات کشیدہ, اصل معاملہ کیا؟

اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نئی پیشگوئیاں کر دیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے 30 دسمبر نواز شریف کی سیاست کے مکمل خاتمے کا دن ہوگا، زرداری نے نواز شریف سے ہاتھ ملایا تو پیپلز پارٹی ختم ہوجائیگی، نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے تعلقات کشیدہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف نے اپنے بھائی کے ساتھ بھی انصاف نہیں کیا، بیماری کے باوجود اپنی اہلیہ کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پہلی غلطی قطری خط دے کر اور دوسری بڑی غلطی دستاویزات نہ دے کر کی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف نے اگر ریفرنسز کا سامنا نہ کیا تو ان کی عدم شرکت پر فیصلہ ہو جائے گا، قربانی سے پہلے قربانی کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد حدیبیہ پیپرز ملز اور ایل این جی کے کیس میں بھی یہ پھنسں جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف اصل کیس ہی حدیبیہ پیپرملز کا ہے ،نیب کے ریفرنس دائر نہ کرنے پریاد دہانی کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی میں پارٹنر ہیں،عید کے بعد میں کیس عدالت لے جاﺅں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ نیب نے7 دن میں ریفرنس دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ،سات دن سات ہفتے نہیں ہونے چاہئیں تھے، اگر سپریم کورٹ میں دیئے گئے بیان کی کوئی حیثیت نہیں تو کوئی بات نہیں،شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو کیس کو کیس ہی سمجھنا چاہئے ،نیب کے پاس کام کرنے کا پورا موقع ہے ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یا اسحاق دار صاحب کہیں کہ انھوں نے 164 کا بیان نہیں دیا،اگر وہ بیان سے مکر جاتے ہیں تو خود جیل جائیں گے اور اگر اسے تسلیم کرتے ہیں تو نواز شریف جیل جائیں گے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ رہے کہ قانون سے بالاتر ہیں، پاکستان میں ہر دو تین مہینے بعد حالات بنتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv