تازہ تر ین
parlimant

حکومت نے آئین 62،63 بارے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(اے این این،مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما کیس میں آئین کے آرٹیکل 62کے تحت نوازشریف کی نااہلی کے بعد حکومت نے آرٹیکل 62,63میں ترمیم کا اعلان کردیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ آرٹیکل 62,63میں نااہلی کی مدت کا کوئی ذکر نہیں، میرے خیال میں نااہلی پانچ سال سے بھی کم ہونی چاہیے ، مسلم لیگ( ن) آئینی ترامیم کمیٹی میں لے کر جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن بائیو میٹرک کی 300 اور الیکٹرانک ووٹنگ کی 400 مشینیں منگوا چکا ہے، ضمنی انتخاب میں اس کا تجربہ کریں گے، کامیاب ہو گئے تو ترمیم کر لیں گے، ابھی انتخابات میں 10 ماہ باقی ہیں۔ یادرہے کہ آرٹیکل 62کے تحت سپریم کورٹ نے اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قراردیدیا تھا جس کے بعدالیکشن کمیشن نے ان کی اسمبلی رکنیت بھی ختم کردی تھی اور اب ان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر 17ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv