تازہ تر ین

فٹنس ٹیسٹ کا امتحان قومی کرکٹرز کے سر پر آن پہنچا

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سے غیر ملکی لیگز کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل پاکستانی کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ (کل)منگل کو لیا جائیگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ملتوی ہونے کے باعث فٹنس ٹیسٹ دینے کے بعد کر کٹرز غیر ملکی لیگز کھیلنے واپس جا سکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق کیربیئن پریمیئر لیگ اور کاﺅنٹی کر کٹ کھیلنے میں مصروف قومی کر کٹرز کو فٹنس ٹیسٹ دینے کے لیے واپس وطن طلب کیا گیا تھا ، یہ ٹیسٹ 22اگست کو لیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عجب فیصلہ کیا ہے کہ کیربیئن پریمیئر لیگ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کرکٹرز کو وطن طلب کیا۔ان کرکٹرز کا 22اگست کو لاہور میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا اور مزے کی بات یہ کہ ٹیسٹ دینے کے بعد جو واپس جانا چاہے چلا جائے کیونکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جو ملتان میں ہونا تھا ملتوی کر دیا گیا ہے، اب یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں فیصل آباد میں ہوگا۔یعنی جو کھلاڑی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں وہ صرف فٹنس ٹیسٹ دینے ویسٹ انڈیز سے پاکستان آئیں گے ،ان کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، حسن علی، عماد وسیم اور بابر اعظم بھی شامل ہیں ۔فاسٹ باﺅلرمحمد عامر اورکپتان سرفرازاحمد انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔بہر حال کھلاڑیوں نے ملک واپسی کے ٹکٹ تو کروا لیے ہیں لیکن اہم سوال یہ ہے کہ لگ بھگ 24 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد تھکے ہارے یہ کھلاڑی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ دینے پہنچیں گے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جو25اگست سے ملتان میں ہونا تھا ملتوی کر دیا گیا ہے، اب یہ ٹورنامنٹ4سے19 ستمبر تک فیصل آباد میں ہوگا۔

نئی تاریخوں کے مطابق میگا ایونٹ 4سے 19ستمبر تک منعقد ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv