تازہ تر ین
panama

شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم, نیب نے خبردار کردیا

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) سابق وزےر اعظم نوازشرےف اور ان کے صاحبزادے حسن‘ حسےن نواز‘مر ےم ان کے شوہر کےپٹن (ر) محمد صفدر اور وزےر خزانہ اتوار کے روز بھی نےب مےں پےش نہ ہوئے جبکہ نیب شریف خاندان کی عدم پیشی پر 8 ستمبرکو رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرےگی‘ دوران تحقیقات مطلوبہ افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار ہے اور عدالت ازخود گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔ تفصےلات کے مطابق اتوار کے روز بھی نیب ٹیم دوپہر 2 بجے تک شریف فیملی کا انتظارکرتی رہی لےکن اسکے باوجود وہ نےب کے سامنے پےش نہےں ہوئے جبکہ بےگم کلثوم نواز‘حسن اور حسےن نواز لندن مےں اور کےپٹن (ر) محمدصفدر مانسہرہ اور مےاں نوازشر ےف اور انکی صاحبزادی مر یم نواز رائے ونڈ مےں موجود ہےں اور اتوار کے روز نےب لاہور مےں نےب کی ٹیم2بجے تک شر ےف فےملی کا انتظار کرتی رہی اورا س موقعہ پر رےنجرز کے ساتھ ساتھ پولےس اور قانون نافذ کر نےوالے اداروں کے اہلکاران سےکورٹی کے فرائض سر انجام دےتے رہے ہےں جبکہ شر ےف فےملی کی عدم پےشی کی وجہ سے اب نےب کی وجہ سے شر ےف فےملی کو آخری نوٹس جاری کیاجائےگا، نیب ذرائع کا کہناہے شریف خاندان کی عدم پیشی پر 8 ستمبرکورپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے دوران تحقیقات مطلوبہ افرادکوگرفتارکرنے کااختیارہے اورعدالت ازخودگرفتاری کاحکم بھی دے سکتی ہے۔ ایون فیلڈ لندن اپارٹمنٹس کی تحقیقات کے لیے طلبی کے باوجود سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف یا ان کے خاندان کا کوئی فرد نیب لاہور دفتر میں پیش نہ ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے شریف فیملی کو جمعہ کے روز نوٹسز جاری کیے تھے اور اتوار کے روز 10 اور11 بجے طلب کیا تھا ڈی جی نیب لاہورمیجر(ر) سلیم شہزاد کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم نے شریف فیملی سے ایون فیلڈ لندن اپارٹمنٹس کے حوالے سے سوالات کرنا تھے، نیب لاہور نے نواز شریف،حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور کیپٹن(ر) محمد صفدر کو اتوار کے روز طلب کیا تھا نیب نے دن 10بجے مریم نواز جبکہ دن 11 بجے شریف فیملی کے دیگر افراد کو طلب کیا تھا تاہم اتوار کے روز شریف فیملی کی جانب سے کوئی فرد یا ان کا وکیل پیش نہیں ہوا۔نیب ذرائع کے مطابق شریف فیملی کو تیسرا اور حتمی نوٹس جاری کیا جائے گا اور اس کے بعد بھی وہ پیش نہ ہوئے تو سپریم کورٹ میں آٹھ ستمبر کو رپورٹ پیش کر دی جائے گی اور چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا اور ان کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اگر شریف فیملی نیب میں پیش نہ ہوئی تو مزید نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا ریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب کے پاس 21 دن رہ گئے ہیں نیب ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سے ملنے والے مواد کی بنیاد پر شریف فیملی کے خلاف ریفرنس دائر کردیئے جائیں گے اور کوئی مزید نوٹسز میاں نواز شریف یا ان کے اہلخانہ یا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جاری نہیں کیے جائیں گے نیب کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوبھی 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے اگر وہ پیش نہ ہوئے تو جے آئی ٹی سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق ریفرنس تیار کر کے عدالت میں دائر کر دیا جائے گا جبکہ گرفتاری کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے احکامات احتساب عدالت دے گی اگر احتساب عدالت گرفتاری کے احکامات جاری کرے گی تو یہ احکامات نیب کی ٹیم یا پولیس کو جاری کیے جا سکتے ہیں۔اگر دونوں ٹیمیں بھی انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہتی ہیں اور وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو ایسی صورت میں ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ان کی جائیداد کی ضبطی اور ان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv