تازہ تر ین

تنظیم سازی کے بغیر اسمبلی امیدواروں کا چناﺅ ، کارکن بد دل

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف ایک بار پھر سیاسی خودکشی کیلئے تیار ہوگئی۔ جہانگیر ترین گروپ نے چیئرمین عمران خان کو پارٹی کی نچلی سطح پر تنظیم سازی کی بجائے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے چناﺅ کا مشورہ دیدیا۔ نظریاتی کارکن مایوسی کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ صوبائی عہدیداروں کی تقرریوں کے بعد ضلعی و یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا چناﺅ کیا جائے تاکہ وہ اپنی مرضی سے لوگوں کو منتخب کریں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ 2013ءکے انتخابات کرانا پی ٹی آی کی جانب سے پہلی خودکشی ثابت ہوئی اور تحریک انصاف دھڑے بندیوں کے سبب مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ اب ایک بار پھر تحریک انصاف خودکشی کرنے جا رہی ہے کیونکہ اگر چیئرمین عمران خان نے مذکورہ مشورہ پر عمل کیا تو تحریک انصاف کے حقیقی کارکن رہنما یکسر نظرانداز ہو جائیں گے۔ جہانگیر ترین گروپ مرکز سے نیچے تک اپنے ہم خیالوں کو عہدوں سے نوازے گا جس کے سبب پارٹی پر گرفت مزید مضبوط ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کے اربن لاہور کے دفتر میں ہونے والی ایک تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل کی عمران خان کو تجویز پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا اور یہ فیصلہ طے پایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو جلد بنی گالہ میں ان سے ملاقات کرکے کارکنوں کے تحفظات سے آگاہ کریگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv