تازہ تر ین

امریکی ڈرون پاکستان پہنچ گئے،حقانی نیٹ ورک بارے کا میابی

ہنگو / پشاور / کابل(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا مبینہ کمانڈر ابوبکر ہلاک ہو گیا۔ایک نیوز چینل نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ابوبکر اور ان کے ساتھی کوپیر کو رات گئے ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے اسپین ٹل میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کے گھر پر 2میزائل داغے گئے، ڈرون حملے میں مبینہ دہشت گرد کا گھرمکمل طور پر تباہ ہوگیااسپین ٹل کے مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ ڈرون طیارے نے مبینہ دہشت گرد کے گھر کو تباہ کرنے سے پہلے تھوڑی دیر کیلیے کافی نیچی پرواز کی۔ ادھر ریڈیو فری یورپ اورافغان خبررساں ادارے ”خاما پریس “کی رپورٹ کے مطابق ایک سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ پیر کو رات گئے ضلع ہنگو کے علاقے اسپین ٹل میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر ابوبکر مارا گیا۔ دیول گاو¿ں کے ایک رہائشی بہران خان نے بتایا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ، مارا جانے والا ابوبکر افغان صوبہ خوست کا رہنے والا تھا اور اسکا اصل نام عمر تھا۔ 2014میں پاک فوج کی جانب سے ا?پریشن شروع کیے جانے کے بعد وہ شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع سے دیول منتقل ہوگیا تھا۔ڈرون حملہ 31 مئی کو کابل میں ٹرک حملے جس میں 150 سے زائد افراد مارے گئے تھے کے بعد کیا گیا۔افغان حکام نے حملے کا الزام حقانی نیٹ ورک پر عائد کیا تھا تاہم سراج الدین حقانی نے چند روز قبل ایک ا?ڈیو پیغام کے ذریعے ان حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ ہنگو پولیس کے مطابق اسپین ٹل میرانشاہ روڈ پر ٹل شہر سے دور واقع بندوبستی علاقہ میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ یاد رہے کہ 21 نومبر 2013ئ کو ٹل کے علاقہ ٹنڈاروں میں پہلا حملہ کیا گیا تھا جس میں مدرسہ مفتاع السلام کو نشانہ بنایا گیا تھا اور حقانی نیٹ ورک کے 8 افراد اس حملے جاں بحق ہو گئے تھے جو مدرسے میں بطور مہمان موجود تھے۔ اس حملے کیخلاف پی ٹی ا?ئی نے امریکی حکام کیخلاف ٹل پولیس اسٹشین میں ایف ا?ئی ا?ر بھی درج کرائی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv