تازہ تر ین
kalbhoshan

کل بھوشن کیس, عالمی عدالت انصاف کیلئے پاکستان کا اہم پلان تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ایڈہاک جج کی تعیناتی کیلئے تین نام زیر غور ہیں اور آئندہ ہفتے تک ان میں سے ایک نام فائنل کرکے عالمی عدالت انصاف کو بھجوادیا جائے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے کی سماعت کے دوران بھارت کی جانب سے اپنا ایڈہاک جج تعینات کیا گیا تھا لیکن پاکستان کی جانب سے کوئی جج تعینات نہیں کیا گیا تھا۔ جج کی تعیناتی نہ ہونے پر حکومت پر اپوزیشن اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس کے بعد حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج کے طور پر تعیناتی کیلئے تین نام زیر غور ہیں جن میں 2 سابق چیف جسٹسز آف پاکستان تصدق حسین جیلانی اور ناصرالملک شامل ہیں جبکہ سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈہاک جج کی تعیناتی کیلئے نام آئندہ ہفتے عالمی عدالت کو بھجوادیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv