تازہ تر ین

رام گوپال ورما کا متنازعہ پیغام،سوشل میڈیا پر نئی بحث

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم ساز وہدایت کار رام گوپال ورما کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر متنازعہ پیغام کے بعد سماجی میل جول کی ویب سائیٹس اورمیڈیا میں بحث کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رم گوپال ورما نے 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا میں چاہتا ہوں کہ تمام خواتین مردوں کو اس طرح خوشیاں دیں جس طرح کی خوشیاں سنی لیون دیتی ہیں۔اس پیغام کے بعد رام گوپال ورما کے خلاف احتجاج کیا گیااورخواتین کے حقوق کیلئے قائم ایک تنظیم نے ،مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست بھی دی ہے۔رام گوپال ورما نے بعد میں اپنے پیغام پر دلی معذرت کا اظہارکیا تاہم ان کے خلاف مہم ختم نہیں ہوئی اوراب بھی سوشل میڈیا اورمین سٹریم میڈیا پر اسی پیغام کے چرچے ہیں۔گزشتہ روز اس معاملے پر اداکارہ سنی لیون کا پہلا ردعمل بھی سامنے آیا اورانہوں نے تمام لوگوں سے کہاہے کہ وہ اس معاملے پر ایک ہی موقف اپنائے۔،انہوں نے کہاکہ تبدیلی تب آتی ہیں جب ہماری ایک آواز ہوں ۔اداکارہ سونم کپورنے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ بہتر ہے کہ اس پیغام کو نظر انداز کیا جائے اورآگے بڑھا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv