تازہ تر ین

ٹرمپ کے دباﺅ پر برطانیہ کا مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہ

لندن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباو¿ پر برطانیہ نے مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ سمیت یورپی ممالک پر اضافی نفری بھیجنے کے دباو¿ پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادیوں پرزور دیا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے عسکری قوت میں اضافہ کرکے نیٹو میشن میں معاونت کے لیے مزید فوجی بھیجیں۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اضافی فوجی دستہ ویلش گارڈز سے لیا جائے گا جو کہ کابل میں تعینات نیٹو اہلکاروں کی نہ صرف حفاظت کرے گا بلکہ صلاحیت بڑھانے کے پروگراموں میں بھی معاونت کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ یہ نئی کمک افغان سیکورٹی فورسز کی دشمنوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیتوں کو بھی مانیٹر کرے گی۔واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں کی تعداد 1100 ہے جو زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری کارروائیوں میں نیٹومشن کی معاونت کررہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv