پشاور ( آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سے ایک اننگز کا میچ نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ، میاں صاحب ایک سال پورا کرینگے یا نہیں یہ تو اللہ کو ہی بہتر پتہ ہے ، لیکن انہیں نیویارک ٹائمز میں چھپنے والے ایک اور آرٹیکل کا جواب ضرور دینا چاہئے، پشاور کے لوگوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بہت محبت دی ہے ، گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کے گھر پہنچے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی، ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، قائم علی شاہ، قمرزمان کائرہ اور پارٹی کے دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ صرف ایک اننگز کا میچ نہیں ہے ، اصل میچ دھرتی کیلئے ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پشتونوں نے ہمیشہ بہت پیار دیا ، مستقبل میں بھی آتا رہونگا ، ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب ایک سال پورا کرینگے یا نہیں یہ تو اللہ کو پتہ ہے ، لیکن انہیں نیویارک ٹائمز میں چھپنے والے ایک اور آرٹیکل کا جواب ضرور دینا چاہئے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وقت میں چائنہ کے زیادہ دورے کئے تھے ، میاں صاحب نے اتنے دورے نہیں کئے،