اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے انتخابات میں شفافیت ناگزیر ہے، انتخابی اصلاحات کے لئے کی گئی کاوشوں کے نتائج اطمینان بخش نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے شفاف انتخابات کے لئے بہت جدوجہد کی، خیبرپختونخوا پولیس شانددار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور نیکٹا کی فعالیت ناگزیر ہے، ضرب عضب اور ردالفساد آپریشنز کے باوجود چیلنجز موجود ہیں، دہشتگردی آج بھی پاکستان کو درپیش مسائل میں سے ایک ہے، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی جانی چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف جو آواز اٹھائی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے تحریک انصاف کی کاوشوں سے انتخابی اصلاحات کو ملکی سیاست میں مرکزیت حاصل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے منگل کے روز کینیڈین ہائی کمشنر نے اسلام آباد مین ملاقات کی جس میں دونوں راہنماﺅں کے درمیان پاک کینیڈا تعلقات باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کینیڈا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان میں آپریشن ضرب عضب اور آپریشب ردالفساد کے باوجود مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے انتخابات میں شفافیت ناگزیر ہے انتخابات کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے تحریک انصاف نے صبر آزما جدوجہد کی ۔ تحریک انصاف کی کاوشوں سے انتخابی اصلاحات کو سیاست میں مرکزیت حاصل ہے الیکشن کمیسن کی تشکیل نوکرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک اور قوم کی جنگ لڑ رہی ہے حکومت کے خلاف جو آواز اٹھائی ہے اسے منقطی انجام تک پہنچائیں گے۔