تازہ تر ین

دہشت گردوں کا پاکستان چیک پوسٹ پر حملہ ،جوابی کاروائی سے 6دہشت گرد جہنم واصل ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب ڈیسک)افغان سرحد کی طرف سے باجوڑ اوربلوچستان کے علاقہ قمرالدین میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ ہوا۔جس کی وجہ سے ایف سی کے 4اور پاک فوج کا 1جوان زخمی ہو گیاجس پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 6دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام معمول کے مطابق جا ری تھا کہ افغانستان سرحدی علاقہ کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں کوحملے نشانہ بنایا گیا اوربا جوڑ اوربلوچستان کے علاقہ قمرالدین میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں ایف سی کے 4اور پاک فوج کا 1جوان زخمی ہو گیاجس پرسیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 6دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو ئے۔ پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ باڑ لگانے والی ٹیموں پر حملہ میں دہشتگردوں کو افغانستان کی معانت حاصل تھی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv