تازہ تر ین
rape-1

نشئی خاوند نے بیوی کو عیاش پیر کے حوالے کردیا, خاتون کیساتھ افسوسناک سلوک

سرگودھا (محمد کامران ملک سے ) چک 95 شمالی واقعہ کے بعد نام نہاد پیروں کے کالے کرتوتوں کے انکشافات کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ سرگودھا کی تحصیل پرانا بھلوال میں واقع دربار شاہ سلیمان نوری حضوری کے گدی نشین پیر کا اپنے بیٹوں، ملنگ اور نشئی خاوند کے ہمراہ خاتون کو اپنے حجرہ خاص میں بلوا کر کپڑے اتارنے کا حکم ، انکار پر ہمراہ مذکوران خاتون پر تشدد ، تھپڑوں ، ٹھڈوں کی بارش ، کپڑے پھاڑ دیئے ، پیر کے ایک بیٹے نے دانت سے بازو پر بھی کاٹا ، شور و وایلا کرنے پر بھاگ کر عزت بچائی۔ 10 ہزار ، موبائل اور سونے کی انگوٹھی بھی چھین لی۔ عورت ذات ہونے کی وجہ سے کوئی ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔ بااثر ہونے کی وجہ سے اہل دیہہ نے چپ کا روزہ رکھ لیا۔ پولیس کارروائی کرنے سے انکاری”خبریں“فورم کے توسط سے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انصاف دلانے کا مطالبہ، بصورت دیگر میں اپنے 5 بچوں سمیت خود سوزی کرنے پر مجبور ہوجاﺅں گی۔ تفصیلات کے مطابق پرانا بھلوال دربار شاہ سلیمان نوری حضوری کے عقب میں رہائش پذیر روبینہ بی بی نے ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میری تیرہ سال قبل غلام مصفطیٰ سے شادی ہوئی میرے بطن سے اس کے پانچ بچے پیدا ہوئے جن میں سے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ میرا خاوند نشے کا عادی ہے اور آرے پر کام کرتا تھا اور آرے والوں کا 50 ہزار کا مقروض تھا۔ گزشتہ روز صبح کے وقت بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر آئی تو میرے خاوند نے مجھ سے کہا کہ چلو دربار پر پیر بلوا رہے ہیں کوئی خاص بات کرنی ہے میں نے گندم کی خریداری کیلئے 10 ہزار روپے جمع کر رکھے تھے میں نے سوچا کہ پیروں کی بات سن کر گندم خرید کر لے آﺅں گی میں اپنے خاوند کے ہمراہ دربار پر گئی تو میں دربار کے صحن میں رک گئی میرے خاوند نے مجھے مجبور کیا اور کہا کہ اندر حجرہ میں جانا ہے وہیں پربات ہوگی جب میں اندر حجرہ میں داخل ہوئی تو وہاں پر پیر ظہور الحسن قادری گیلانی اس کے بیٹے خرم ، عنیب اور اس کا خاص ملنگ بیٹھے تھے میرا شوہر بھی ان کے ساتھ جاکر بیٹھ گیا پیر ظہور الحسن نے مجھے پکاراکہ اب کیا پروگرام ہے میں نے کہا کیسا پروگرام پیر نے حکم جاری کیا کہ کپڑے اتار دو میں نے کہا کیوں اتار دوں اسی اثناءمیں‘ میں نے حجرہ سے نکل کر باہر کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تو ان لوگوں نے مجھے صحن میں دبوچ لیا اور پیرنے حکم دیا کہ مین گیٹ بند کردو پیر کے دونوں بیٹوں نے مجھے تھپڑ ، ٹھڈے اور زبان سے بازو پر کاٹنا شروع کردیا جبکہ پیرنے مجھے گلے میں کپڑا ڈال کر دم گھوٹ کر مارنے کی کوشش کی میرا نشئی خاوند بھی ان کے ساتھ ملا ہوا تھا میرے شور و وایلا پر اپنی عزت کے خوف سے مجھے چھٹکارا ملا اور میں نے باہر نکل کر شور مچایا کہ میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مقدمہ درج کراﺅں گی جس پر انہوں نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، میرا خاوند مجھے گھسیٹتا ہوا گھر چھوڑ گیا اور مجھے زبردستی دھندہ کروانے کی دھمکیاں دیتا رہا میں نے تھانہ درخواست گزاری لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس کارروائی کرنے سے انکاری ہے۔ میرے بچے پچھلے تقریباً 24 گھنٹے سے بھوکے پیاسے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہ ہے ۔اس سلسلہ میں جب پیر ظہور الحسن قادری گیلانی سے مو¿قف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے روبینہ بی بی کے خاوند کو فری رہائش کیلئے مکان دیا ہوا تھا اب چونکہ مردم شماری ہورہی ہے تو ہم نے انہیں مکان خالی کرنے کا کہا لیکن یہ عورت بدتمیزی پر اتر آئی اور ہم پر بہتان لگانے شروع کردیئے ہیں۔ آپ کے پاس آپ کے دفتر آتا ہوں اور ثبوت پیش کردوں گا کہ یہ عورت جھوٹی ہے لیکن پیر صاحب فوراً آنے کا کہہ کر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی نہ آئے اور موبائل فون بھی بند کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv