لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹویٹ سے ہم نہیں، دوسرے لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میجر جنرل ا?صف غفور کو تفصیلات کا پتہ چلا تو کوئی ٹویٹ نہیں ا?یا، سول ملٹری تعلقات مثالی ہیں، چھوٹی سی بات کو بڑا کر دیا گیا تھا۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا ڈان لیکس پر نیا نوٹیفکیشن انکوائری کمیشن کی سفارشات کے مطابق ہو گا۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ڈان لیکس پر وزیر اعظم ہاو¿س کے خط کا درجہ ڈائریکٹو کا ہے، نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد معاملہ حل ہو جائے گا۔