قصور(ویب ڈیسک) پتوکی میں شہباز شریف کے جلسہ میں خاکروب ،ٹیچرز پٹواری اور دیگر ملازمین لے جانے کے باوجودشرکا کی خاطرخواہ تعداد جمع نہ کی جا سکی ۔زرائع سے پتہ چلتا ہے کہ ن لیگ ضلع قصور میں ارکان قومی اسمبلی نے جلسہ میں شرکا کو بڑھانے کے لئے مختلف میونسپل کمیٹیز کے تمام خاکروب ملازمین،پٹواریوں اور دیگر سرکاری ملازمین کو جلسہ میں حاضری کا پابند بنایا ۔اس کے علاوہ جلسہ کی وجہ سے قصور و دیگر علاقوں میں تمام سرکاری دفاتر خالی رہے ۔سائلین دھکے کھاتے رہے اور خوار ہوتے رہے ۔ملازمین کی شرکت کے باوجود ن لیگ بڑا پاور شو نہ کر سکی ۔
![](https://channelfivepakistan.tv/wp-content/uploads/2018/02/jalsa.jpg)