کراچی(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ لیڈری کا شوق ہے نہ اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جس کو مجھ پر تنقید کرنی ہے کرلے، صاف کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، بڑے اعتراضات کیے گئے کہ چیف جسٹس میو اسپتال کیوں چلا گیا، لاہور کے اسپتالوں کا دورہ انسانی جانوں کی تحفظ کے لیے کیا، میو اسپتال میں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے اور عدالت عظمیٰ کہیں بھی اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کررہی۔واضح رہے کہ منگل 19 دسمبر کو چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے میو اسپتال لاہور اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ہنگامی دورہ کیا اور مریضوں سے ان کی شکایات بھی پوچھیں تھیں۔
بریکنگ نیوز
- واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
- 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
- 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
- ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
- فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
- ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
- کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
- ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
- مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
- برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
- ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
- مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
- کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
- آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
- سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
- پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
- نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
- لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
- اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر

