تازہ تر ین
ishaq31

اسحاق ڈار کی انٹرپول کے ذریعے واپسی ،نیب کا بڑا فیصلہ

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے ہی وطن واپس لایا جائے گا کیونکہ اسحاق ڈار نے اپنے قدموں پر چل کر پاکستان نہیں آنا، وہ ملک سے باہر ایک سرکاری میٹنگ کرنے گئے تھے اور میٹنگ ختم ہوتے ہی وہاں سے لندن چلے گئے۔ چوہدری غلام حیسن نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف مل کر اس قوم کا پوریدنیا میں مذاق بنا رہے ہیں ،نواز شریف اسحاق ڈار سے استعفیٰ نہیں لے رہے اور اسحاق ڈار ہیں کہ وہ اپنے عہدے کے ساتھ ہی چمڑے ہوئے ہیں جبکہ لندن سے بیڈ کی تصاویر چھپوا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جس بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اس کی تاریں کہیں نہیں جاتیں۔ان کے مطابق نیب ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ حسین نواز اور حسن نواز کا کیس بھی دیکھا جائے گا ، اگر انہوں نے پاکستان کی شہریت ترک کر دی تو اور بات ہے ورنہ ان کا بھی یہی حشر ہو گا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv