بورے والا (نمائندہ خبریں) دربار میں پرسرار آتشزدگی، مزار سے ملحقہ کمرے میں سویا ہوا ملنگ جھلس کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، تفصیلات کے مطابق معصوم شاہ کالونی میں واقع بابا شیر شاہ ولی کے مزار سے ملحقہ کمرے میں جہاں 45 سالہ ملنگ رمضان عرف جانی ولد یوسف رہائش پزیر تھا کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب شدید دھند کے دوران اس کمرہ میں اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اس کمرے کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا مقامی لوگوں کو علم ہونے سے قبل سب کچھ جل چکا تھا جب کمرے میں جاکر دیکھا تو وہاں ملنگ رمضان جانی کی جھلسی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس تھانہ ماڈل ٹاون کو اطلاع کر دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروئی شروع کر دی پولیس کے مطابق اس کمرہ میں ملنگ کے علاوہ اور کوئی نہیں رہتا تھا آتشزدگی سگریٹ سلگاتے ہوئے جلتی ہوئی ماچس کی تیلی پھینکنے سے لگنا معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔