وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا کہتے ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اس دن سرکاری املاک پرحملے کیے گئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تقریباً تمام جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف رہے، پہلی بار غم وغصے کا اظہار حملے کرکے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے منصوبے کے تحت حملے کیے، اور ریڈ لائن عبور کرکے پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سے 2 درجن املاک پر حملے کیے گئے، حملےکی ویڈیوز میڈیا نے چلائیں، سینکڑوں گرفتاریاں بھی ہوئیں۔