تازہ تر ین

فیصل آباد: شوہر کے ہاتھوں 2 بیویاں، 4 بچے قتل، وجہ سامنے آگئی

فیصل آباد میں شوہر کی جانب سے اپنی 2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی وجوہات سامنے آ گئیں، پولیس کے مطابق کاظم جواد کپڑے کے کاروبار میں بھاری خسارے سے پریشان تھا۔

گلشن مدینہ فیز ٹو کا رہائشی کاظم جواد سوتر منڈی میں کپڑے کا کاروبار کرتا تھا اور کاروبار میں خسارے سے پریشان تھا، قاتل کی دوسری بیوی فضا ساتھ والی گلی میں رہتی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کاظم جواد نے وقوعہ سے قبل اپنی دوسری بیوی کو بچوں سمیت اپنی پہلی بیوی کے گھر بلایا اور دونوں بیویوں، بچوں کو قتل کرنے سے پہلے والدہ اور اپنے بھائی کو بہن کی طرف بھجوایا، اور گھریلو ملازمہ کو بھی اپنے گاؤں بھجوا دیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کاظم نے اپنی دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کرنے سے پہلے نیند کی گولیاں دیں اور بعد میں بیویوں اور بچوں کے سر میں گولیاں مار دیں، کاظم نے سب کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی تھی۔

پولیس نے قاتل کاظم جواد کے بھائی احمد کی مدعیت میں چھ افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ نشاط آباد میں درج کیا، واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ مرنے والی خواتین میں امبرین اور فضا جبکہ بچوں میں یمنہ، عروج، روما اور موسیٰ شامل ہیں۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے
ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv