تازہ تر ین

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں، شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی منتیں کررہی ہے، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں۔

سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اوردوسری طرف مذاکرات کی منتیں بھی کررہی ہے،پی ٹی آئی کاوزیراعلی دہشتگردوں کی طرح اسلام آبادپرچڑہائی کی دھمکی دےرہاہے،اسلام آبادپرقبضےکی دھمکی سےثابت ہوگیاکہ پی ٹی آئی کےعزائم دہشتگردانہ ہیں ۔۔۔

پی ٹی آئی رہنمائؤں کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے اور اداروں سے مذاکرات کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے۔

اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دہشت گردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہوگیا پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عزائم دہشت گردانہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اور اب دارالخلافہ میں دہشت گردی کی باتیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ داخلی گروہ بندی کا شکارپی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے، پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہرگروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے، اداروں کےخلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل شفٹ ہونے کا مشورہ

وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اور اب انہیں سیاست میں دھکیل کر متنازع بنانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ کیسے عوام کو بیوقوف بنا کر اداروں سے لڑاتے ہیں، عمران خان کی جماعت ملکی اداروں کو تباہ کرنے کی تگ ودومیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv