پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شور شرابا کیا گیا ہے جبکہ حکومتی اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال کی صدارت میں شروع ہوا تاہم اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے باعث 10 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
حکومتی ارکان کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال نے بلال یاسین کو حکومتی ارکان کو منا کر واپس لانے کا ٹاسک دے دیا۔