تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ آج پیش کیا جائے گا

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں صوبائی وزیر خرانہ سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں سالانہ بجٹ 2023-24 اور سپلمنٹری بجٹ 2022-23 کی منظوری لی جائے گی۔کابینہ آئندہ 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ گزشتہ 9 ماہ کے اخراجات کی بھی منظوری دے گی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کریں گی۔ صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ 8 کلب کمیٹی روم میں ہوگا۔اجلاس دن 11 بجے منعقد ہوگا، کابینہ سے بجٹ کی منظوری کے بعد آج دوپہر پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv