اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سے نا اہلی کیس میں ڈاکومینٹس مانگے جا رہے تھے جو انہوں نے جمع نہیں کروائے۔ یہ کیس نومبر 2016ء سے چل رہا ہے۔ انہوں نے پہلے تو دستاویزات پیش نہیں کیں لیکن اب کچھ دستاویزات عدالت کے سامنے پیش کر دی ہیں، کیس کی سماعت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے لیکن عمران خان کے وکیل نے دوبارہ کچھ دستاویزات عدالت کو جمع کروائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گر عدالت نے یہ دستاویزات قبول کر لیں تو ہو سکتا ہے کہ عمران خان نا اہلی سے بچ جائیں لیکن جہاں تک جہانگیر ترین کے کیس کا تعلق ہے، ان کے وکیل تاحال عدالت کے بنیادی سوالات کا جواب نہیں دے سکے جس پر جہانگیر ترین کی نا اہلی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیسز کا فیصلہ پانامہ کے فیصلے کی روشنی میں کیا جائے گا۔